آج روٹھا ہوا ایک دوست بہت یاد آیا

No Comments
آج روٹھا ہوا ایک دوست بہت یاد آیا
اچھا گذرا ہوا کچھ وقت بہت یاد آیا

میری آنکھوں کے ہر ایک اشک پر رونے والا
آج جب آنکھ یہ روئی تو بہت یاد آیا

جو میرے درد کو سینے میں چھپا لیتا تھا
آج جب درد مجھ کو ہوا تو بہت یاد آیا

تو میری آنکھ میں رہتا تھا کاجل کی طرح
آج کاجل جو لگایا تو بہت یاد آیا

تو میرے دل کے تھا قریب فقط اس کو تھی
آج جب دل نے بھلایا تو بہت یاد آیا
back to top